اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر اگر کنگنا کو ڈانٹ دیئے ہوتے تو خوشی ہوئی ہوتی: کانگریس - governor should have taken tough stance against kangana

انہوں نے کہا کوئی وجہ نہ ہونے کے باوجود نیز بی جے پی کے اشارے پر بولنے والی کنگنا نے محترم گورنر کی بھی توہین کی ہے۔

گورنر اگر کنگنا کو ڈانٹ دیئے ہوتے تو خوشی ہوئی ہوتی: کانگریس
گورنر اگر کنگنا کو ڈانٹ دیئے ہوتے تو خوشی ہوئی ہوتی: کانگریس

By

Published : Sep 19, 2020, 8:16 PM IST

ممبئی پولیس کو بدنام کرنے والی، ممبئی کو پاکستان کہہ کر مہاراشٹر کی توہین کرنے والی اور ہتک آمیز طریقے سے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرنے والی کنگنا راناوت کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے فوری طور پر ملاقات کا وقت دیدیا، جس کا افسوس ہے۔ اس سے عوام میں یہ شک پایا جارہا ہے کہ کیا گورنر پر دباؤ تھا؟ پھر بھی اگر گورنر نے کنگنا سے ملاقات کی تو جس طرح وزیراعلیٰ کے مشیر اجوئے مہتا کو طلب کیا گیا اسی طرح کنگنا کو بھی نصیحت دی گئی ہوتی تو مہاراشٹر کی عوام کو خوشی ہوئی ہوتی۔ یہ باتیں آج مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و ترجمان سچن ساونت نے کہی ہیں۔
سچن ساونت نے مزید کہا کہ مہامہم گورنر اگر اتراکھنڈ سے تعلق رکھتے ہیں تو بھی وہ مکمل طور پر مہاراشٹر کے ہیں نیز آئینی طور پر وہ مہاراشٹر کے سربراہ ہیں۔ سبھی ان کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے گورنر ہونے کی بناء پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے وقار کے تحفظ کی ذمہ داری موصوف پر ہی عائد ہوتی ہے۔ اس لیے ممبئی، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی توہین کرنے والی کنگنا راناوت کو انہیں ان کی زبان دارزی پر نصیحت کرنی چاہئے تھی اور اسے ڈانٹا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کوئی وجہ نہ ہونے کے باوجود نیز بی جے پی کے اشارے پر بولنے والی کنگنا نے محترم گورنر کی بھی توہین کی ہے۔ گورنر سے ملاقات کے وقت اس نے محترم گورنر کی آمد اور ان کے تشریف رکھنے سے قبل ہی خود بیٹھ کر ہمارے محترم گورنر کا احترام نہیں کیا۔ اس کا افسوس نہ صرف ہمارے بلکہ ریاست کی عوام کے دلوں میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details