اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے گورنر کو فوری برطرف کیا جائے: ابو عاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے تعلق سے کہا کہ 'مندر کھولنے کے لیے ادھو ٹھاکرے کو ہندوتوا یاد دلانا اس گورنر کے عہدے کی توہین ہے اس لیے صدر جمہوریہ فوری طور مہاراشٹر کے گورنر کو برطرف کریں۔

abu asim azmi
abu asim azmi

By

Published : Oct 13, 2020, 9:02 PM IST

ابوعاصم اعظمی نے بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو ہندوتوا یاد دلانے پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کو گورنر کے عہدے کی توہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور اس کا احترام واجب ہے لیکن گورنر نے ہی اپنےعہدہ کی بے حرمتی کی ہے اور ادھو ٹھاکرے کو اپنا ہندوتوا یاد دلا رہے ہیں یہ ملک، دستور کے مطابق چلے گا نہ ہندوتوا کے نظریات پر۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ 'دستوری عہدہ کی قدر و منزلت خاک میں ملا کر ہندوتوا کے ایجنڈے پر کام کرنے والے گورنر کو صدر جمہوریہ ہند فوراً عہدہ سے برطرف کریں کیونکہ وہ ایک مخصوص پارٹی کی زبان بو ل رہے ہیں جو اس عہدہ جلیلہ کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کرسی پر تو صرف دستور کی بات ہونی چاہیے لیکن ایک گورنر ریاست کے وزیر اعلی کو ان کا ہندوتوا یاد دلاتا ہے یہ انتہائی افسوسناک ہے اور قابل تشویش بات ہے اس لیے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ میں صدر جمہوریہ مداخلت کرکے گورنر کو دستوری عہدہ کا غلط استعمال کر کے مخصوص مذہب کی بنیاد پر بنیاد پرستی کے معاملہ میں فوری طور پر برطرف کریں اور دستور کی بقا کے لیے کوئی اقدام کرکے فرقہ پرستی کو ناکام بنائیں۔

ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ 'گورنر کو اس قسم کے تبصرے سے گریز کرنا چاہیے وہ کسی خاص طبقہ یا مذہب کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ دستور کے محافظ ہیں جب دستور کا محافظ ہی اس قسم کے تبصرے کرے گا تو اس عہدہ کی توہین ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں سخت نوٹس لینے کا بھی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے خط لکھ کر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے کہا تھا کہ ریاست میں منادر کو کھولا جائے، انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ہندوتوا نظریات کے حامی ہونے کے باوجود مندروں کو کھولنے کی اجازت میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details