انہوں نے کہا کہ شیوسینا مہاراشٹر میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ایک نہیں تین ہیں یعنی این سی پی ، شیوسینا اور کانگریس ، اس لیے کچھ وقت لگ رہا ہے ۔ بہرحال حکومت بننا طے ہے۔
'دسمبر کے پہلے ہفتے میں حکومت تشکیل دی جائے گی'
شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں واپس جانے کا کوئی سوال نہیں ہے۔
'دسمبر کے پہلے ہفتے میں حکومت تشکیل دی جائے گی'
انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنالے گی۔
راؤت نے مزید کہا 'مہاراشٹر کے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اگر وہاں صدر راج ہے تو بی جے پی اس کا خیال کیوں نہیں کررہی ہے'۔