اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Officer Caught Taking Bribe لاکھوں روپے رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسر و ملازم گرفتار - اورنگ آباد اردو نیوز

اینٹی کرپشن بیورو جالنہ یونٹ نے ویجاپور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک افسر اور کلرک کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ Officer Caught Taking Bribe in Aurangabad

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 8, 2023, 11:02 AM IST

رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسر و ملازم گرفتار

اورنگ آباد:اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) جالنہ یونٹ نے ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع کے ویجاپور آبپاشی کے نائب علاقائی افسر اور ایک کلرک کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کی اس کاروائی سے رشوت خور افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ مذکورہ افسر نے ٹھیکیدار سے بل نکالنے کے لیے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ اتولے کے مطابق شکایت کنندہ نے چوڈیشوری کنسٹرکشن کمپنی، پربھنی کے نام پر گاولی پمپلی ( سون پیٹھ، ضلع پر بھنی ) اور گووند پور (ٹی پورنا، ضلع پربھنی ) میں دو کولہا پوری ڈیم بنائے ہیں۔ سب ڈویژنل افسر رشیکیش دیشمکھ نے مہاراشٹر واٹر کنزرویشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائر یکٹر سنیل کشیر کو گاولی پھپلی ڈیم کے لیے 18 لاکھ روپے اور گووند پور ڈیم کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے کی ادائیگی کی وصولی کے لیے 7.5 فیصد کے حساب سے 8 لاکھ 3 ہزار 250 روپے اور کارپوریشن دفتر کے 50 ہزار روپئے اس طرح 8 لاکھ 53 ہزار 250 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کو تیار نہ ہونے پر شکایت کنندہ نے اے سی بی میں شکایت درج کرائی۔

جالنہ سے اے سی بی کے انسپکٹر شنکر مٹیکر کی ٹیم نے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے علاقہ میں پانی کے تحفظ کے دفتر کے سامنے جال بچھا دیا وہاں ٹیم نے دیشمکھ اور گور دونوں کو 8 لاکھ 53 ہزار 250 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دونوں کے خلاف شہر کے سٹی چوک تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے یہ کارروائی سپرنٹنڈنٹ سندیپ اٹولے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ وشال کھمبے کی رہنمائی میں کی گئی۔ ملزم رشیکیش دیشمکھ دفتر کے سامنے کھڑی اپنی لگژری کار میں رشوت لیے ہوئے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے گن رہا تھا اسی دوران اے سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ جس سے دفتر کے احاطے میں سنسنی پھیل گئی۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمین کو فوری طور پر اے سی بی کے دفتر لے جایا گیا۔ دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژنل افسر ہریشی کیش دیشمکھ چند سالوں سے کئی سیاسی لیڈروں، سینئر افسران اور وزراء کے لیے کلیکشن کا کام کر رہے ہیں۔ اس لیے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اے سی بی کی کارروائی سے کئی بڑے رہنما پھنس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی کاروائی، رشوت لیتے تین گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details