اردو

urdu

ETV Bharat / state

رقاصہ زوہرا سہگل کو گوگل کا خراج عقیدت - اداکارہ اور ڈانسر زوہرا سہگل کا ڈوڈل

عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے والی پہلی مشہور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ زوہرا سہگل کو ڈوڈل نے گوگل بناکر یاد کیا۔

گوگل نے اداکارہ اور ڈانسر زوہرا سہگل کا ڈوڈل بنایا
گوگل نے اداکارہ اور ڈانسر زوہرا سہگل کا ڈوڈل بنایا

By

Published : Sep 29, 2020, 11:01 AM IST

گوگل نے آج اداکارہ اور ڈانسر زوہرا سہگل کو ڈوڈل بناکر خراج تحسین پیش کیا جو عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون اداکارہ ہیں۔

خصوصی ڈوڈل میں سہگل کی متحرک کلاسیکی رقص کی تصویر کو شامل کیا گیا ہے جس کو پھورا کا بیک گراؤنڈ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زوہرا سہگل پر خصوصی ڈوڈل آرٹسٹ پاروتی پِلّئی نے ڈیزائن کیا ہے۔

سنہ 2007 میں زوہرہ سہگل نے فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کی ماں کا کردار اداکیا تھا۔ سنہ 2007 میں ہی ریلیز ہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوريا میں بھی زہرہ سہگل نے کام کیا تھا

گوگل ڈوڈل بلاگ نے کہا ہے کہ 'آج کا ڈوڈل مہمان آرٹسٹ پاروتی پِلّئی کے ذریعہ پیش کردہ مشہور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ زہرہ سہگل کو سیلیبریٹ کرتا ہے، جو واقعی بین الاقوامی سٹیج پر ایک منفرد شناخت بنانے بھارت کی والی ملک کی پہلی خاتون اداکارہ ہیں۔

عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے والی پہلی مشہور بھارتی اداکارہ اور ڈانسر زوہرا سہگل کو ڈوڈل نے گوگل بناکر یاد کیا

بطور اداکارہ زوہرہ سہگل نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 1946میں آئی فلم 'دھرتی کے لال' سے کیا۔ اپٹا کے تعاون سے بنی خواجہ احمد عباس کی ہدایت میں بنی پہلی فلم دھرتی کے لال سے بلراج ساہنی نے بھی بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اسی برس زہرہ سہگل کو ایک اور فلم 'نیچا نگر' میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔

خیال رہے کہ زوہرہ سہگل نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور رقاصہ سنہ 1935 میں اس زمانے کے مشہور رقاص اودے شنکر کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے جاپان، مصر، یورپ اور امریکہ سمیت کئی ملکوں میں اپنے رقص کے پروگرام پیش کیے۔

زہرہ سہگل جب ایک برس کی تھیں تب ان کی بائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی اس وقت تین لاکھ پونڈ خرچ کرکے لندن کے ایک ہسپتال میں علاج کرایا گیا اوران کی آنکھ کی روشنی واپس آگئی

غیر معمولی صلاحیت اور توانائی سے بھرپور زہرہ سہگل ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے فلمی دنیا کی چار نسلوں پرتھوی راج کپور سے لے کر رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا۔

واضح رہے کہ 27 اپریل سنہ 1912 کو اترپردیش کے سہارنپور میں پیدا ہوئیں زہرہ کی زندگی کے تئیں جوش و جذبے اور ان کے دلفریب انداز کا کوئی جواب نہیں تھا۔

خیال رہے کہ زہرہ سہگل جب ایک برس کی تھیں تب ان کی بائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی اس وقت تین لاکھ پونڈ خرچ کرکے لندن کے ایک ہسپتال میں علاج کرایا گیا اوران کی آنکھ کی روشنی واپس آگئی۔

زہرہ کی پڑھائی لڑکوں کے سکول میں ہوئی تھی اس لیے ان کے مزاج میں کھلنڈا پن تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ زوہرہ سکول کے دنوں میں درختوں پر چڑھ جایا کرتیں اور لڑکوں جیسی شرارت کرتی تھیں۔

سنہ 1929 میں میٹرک اور 1933 میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد زوہرہ نے رقاصہ بننے کے بارے میں سوچا۔ زہرہ نے جرمنی میں اودے شنكر کا شو پاروتی رقص دیکھا اور ان کے الموڑا واقع سکول میں داخلہ لے لیا۔ خواجہ احمد عباس نے زہرہ سہگل کو 'بھارت کی انساڈورا ڈنکن' کہا تھا۔

زوہرہ سہگل نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور رقاصہ سنہ 1935 میں اس زمانے کے مشہور رقاص اودے شنکر کے ساتھ کیا تھا

زوہرہ سہگل نے اودے شنکر کے ساتھ جاپان، مصر، یورپ اور امریکہ سمیت کئی ملکوں میں اپنے رقص کے پروگرام پیش کیے، اور سنہ 1942 میں زہرہ سہگل نے سائنس داں پینٹر اور رقاص کملیشور سہگل سے شادی کرلی۔

سنہ 1950 میں زہرہ سہگل کو چیتن آنند کی ہدایت میں بنی فلم 'افسر' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں دیو آنند نے اہم کردار ادا کیا تھا تاہم فلم ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب نہیں ہوئی لیکن زوہرہ سہگل کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔ اس کے بعد زوہرہ سہگل نے کچھ فلموں میں کوریوگرافر کے طور پر بھی کام کیا۔

سنہ 2007 میں زوہرہ سہگل نے فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کی ماں کا کردار اداکیا تھا۔ سنہ 2007 میں ہی ریلیز ہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوريا میں بھی زہرہ سہگل نے کام کیا تھا۔

سنہ 2012 میں زوہرہ سہگل نے جب 100 برس پورے کیے تھے اس وقت امیتابھ بچن نے انہیں 100 برس کی بچی کہا تھا۔ امیتابھ نے کہا تھا کہ زہرہ ایک چھوٹی سی بچی کی طرح ہیں اور اس عمر میں بھی ان کی لا محدود توانائی دیکھنے کے لائق ہے۔

امیتابھ نے کہا تھا 'میں نے انہیں کبھی بھی مایوس یا کسی مشکل میں نہیں دیکھا وہ ہمیشہ ہنستی، كھلكھلاتی رہتی ہیں'۔ امیتابھ نے بتایا تھا کہ چینی کم کے سیٹ پر زہرہ ہمیشہ سب کو بڑے پیار سے پرانی کہانیاں سنایا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ زہرہ سہگل کہتی تھیں کہ ان کی لمبی عمر کا راز طویل عرصے تک فعال رہنا تھا۔ زوہرہ سہگل کہتی تھیں اگر آپ غیر فعال ہوکر گھر پر بیٹھ گئے تو سمجھ لیجے آپ ختم ہو گئے۔

سہگل نے اپنے کیریئر کے دوران ہم دل دے چکے صنم، ویر زارا جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

سنہ 1962 میں زہرہ سہگل لندن چلی گئیں اور 25 برس بعد بھارت لوٹیں۔ انہوں نے سنہ 1976 میں بی بی سی کی جانب سے بنائے گئے سیریل 'پڑوسی' سے بہت نام کمایا۔

سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ، رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریباً سات دہائی تک اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان منفرد شناخت بنانے والی زوہرہ سہگل 10 جولائی سنہ 2014 کو اس دنیا کو ہمیشہ ہمیش کے لیے الوداع کہہ گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details