اورنگ آباد:اورنگ آباد میں وحدت اسلامی ہند کی جانب سے منعقد تہنیتی پروگرام میں طلباء کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کی راہ کا تعین کیسے کیا جائے، اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کی گئی، اس پروگرام میں ماہرین تعلیم اور مختلف شعبوں کے ایکسپرٹ کے علاوہ کرناٹک کی ہونہار باحجاب گولڈ میڈلسٹ طالبہ سِول انجنیئر بشری متین نے خطاب کیا۔ بشریٰ متین نے سِول انجینئرنگ میں 16 گولڈ میڈل حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
اس تہنیتی پروگرام میں بشریٰ متین کے علاوہ 80 سے زائد ہونہار طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا، اس موقع پر مقررین نے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت پر زور دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت نہایت ضروری ہے اس کے بغیر ہم ایک صالح معاشرے کا تصور نہیں کرسکتے، مسابقتی دوڑ میں کڑی محنت کو کامیابی کی کنجی قرار دیا گیا ۔