کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس دوران ملک میں عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔عید قرباں کے نزدیک آتے ہی پہلے کی طرح بکروں کے بازار اب تک کھل نہیں سکے ہیں، لیکن کچھ تاجروں نے آن لائن بکروں کی خرید و فروخت شروع کردی ہے۔
ممبئی: عید الاضحی پر بکروں کی آن لائن فروخت ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بکرا عید سے قبل قربانی کے لیے بکرا آن لائن فروخت کیا جارہا ہے۔
کووڈ 19 مہلک بیماری کے پیش نظر جوگیشوری میں حاجی بکری فارم جانوروں کی آن لائن فروخت پر راضی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بکروں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے واسین خان نے بکریوں کی خرید فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔واسین خان نے بتایا کہ وہ بھیڑ سے بچنے کے لیے جانوروں کو صارفین تک پہنچاتے ہے۔
خان نے کہا کہ ' صارفین بکروں کی تصاویر آن لائن دیکھ سکتے ہیں اور انہیں منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ کون سا چاہتے ہیں۔ ہم بھیڑ سے بچنے کے لیے براہ راست ان کے گھر پہنچاتے ہیں۔'
علما نے واضح کیا کہ ہے شریعت میں قربانی کا کوئی متبادل نہیں ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ قربانی کی رقم غریبوں میں تقسیم کردیں۔ ان کے لئے ثواب نہیں بلکہ اللہ کی لعنت ہے کیونکہ وہ اللہ رب العزت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔