اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Bakra Chor Gang: جنوبی ممبئی میں بکرا چوری گینگ کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید - Bakra Chor Gang in Mumbai

ان دنوں ممبئی کے مختلف علاقوں میں بکرا چوری کی وارداتیں ہونے کے بعد بکرا پالنے والے چھوٹے تاجر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کیوں کہ چور ان کی ہفتوں اور مہینوں کی محنت کو منٹوں میں چوری کرکے رفو چکر ہورہے ہیں۔ Bakra Chor Gang in Mumbai

جنوبی ممبئی میں بکرا کرنے گینگ کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
جنوبی ممبئی میں بکرا کرنے گینگ کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

By

Published : Jul 30, 2022, 12:36 PM IST

ممبئی:جنوبی ممبئی میں ان دنوں بکرا چور گینگ سرگرم ہے۔ جو رات کے اندھیرے میں یا صبح سویرے جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوتے ہیں تو شہر ممبئی میں بکرا چوری کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں۔ ممبئی کی متعدد جگہوں پر بکرا چوری کی وارداتیں ہونے کے بعد بکرا پالنے والے علاقائی سطح کے چھوٹے تاجر پس و پیش میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ بکرا چوری کرنے والے گینگ کے بارے میں کسی کو کچھ بھی پتا نہیں چلتا۔ لیکن اس بار ممبئی کے جے جے مارگ علاقے سے بکرا چوری کرنے کے بعد بکرا چور گینگ کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے۔ جس کی تلاش اب پولیس بڑی شدت سے کر رہی ہے۔ Goat Theft Gang in South Mumbai Caught on CCTV Camera

جنوبی ممبئی میں بکرا چوری گینگ کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

یہ بھی پڑھیں:

بکرا چور منہ میں ماسک لگائے ہوئے ہے۔ تاکہ شناخت ظاہر نہ ہونے پائے۔ جینس پینٹ اور شرٹ پہن کر اسٹائلسٹ انداز میں بکرے کو چوری کر کے اپنے ساتھ جبراً لے جانے والا یہ شخص اسی بکرا چھوڑ گینگ کا رکن ہے، جس نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بکرا پالنے والے تاجروں کی رات کی نیند حرام کر دی۔ یہ ویڈیو 2 دن پہلے کا ہے۔ جب جے جے مارگ علاقے کے بکروں کے تجارت کرنے والے جاوید خان کا بکرا صبح سویرے یہ چور بکرا چوری کر کے رفو چکر ہو گیا۔

جنوبی ممبئی میں بکرا چوری گینگ کی کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
حالانکہ اس دوران لوگ یہاں موجود تھے۔ لیکن کسی کو کیا خبر کہ جو شخص بکرا لے کر اپنے ہمراہ جا رہا ہے وہ کوئی بکروں کا تاجر نہیں بلکہ ایک پروفیشنل بکرا چور ہے اسی لیے کسی نے کوئی مزاحمت بھی نہیں کی۔ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں علاقائی سطح پر بکرا پال کر اس کی تجارت کرنے کی یہ روایت کافی قدیم ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تجارت کی غرض سے یا بطورِ شوق بکرا پالنے والوں کی تعداد بھی خاصی ہے۔ جو علاقے کے لوگوں کو شادی یا دوسری تقریبات کے موقع پر بکرے سپلائی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے۔ اب ایسے میں جب بکرا چوروں کی بدنظر اس پیشے پر بھی پڑ جائے تو لوگ اب کیا کریں یہ اہم سوال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details