اردو

urdu

ETV Bharat / state

Goa Liberation Day 2022 گوا کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لبریشن ڈے کی مبارکباد دی - گوا گورنر نے گوا لبریشن ڈے پر مبارکباد دی

گوا کے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کو 'گوا لبریشن ڈے' کے موقعے پر گوا کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ Goa Governor Greetings on Liberation Day

گوا کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لبریشن ڈے کی مبارکباد دی
گوا کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لبریشن ڈے کی مبارکباد دی

By

Published : Dec 18, 2022, 2:25 PM IST

پنجی:گوا کے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کو ’گوا لبریشن ڈے‘ کے موقع پر گوا کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ 1961 میں اس قابل فخر دن پر، آخری پرتگالی گورنر جنرل نے فاتح ہندوستانی مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیا اورگوا کو پرتگالی حکمرانی کے طوق سے آزاد کرنے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے کہا، "یہ دن اس سال بھی ایک یادگار ہے کیونکہ گوا کی آزادی کے 61 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ مجھے گوا کی آزادی کے اہم دن کا جشن منانے کے اس تاریخی موقع کا حصہ بننے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ گوا کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ Goa CM Greetings on Liberation Day

انہوں نے کہا کہ آزادی کا سفر طویل اور مشکل تھا۔ گوا اور ہندوستان کے دیگر حصوں کے آزادی پسندوں نے آزادی کے لئے اپنی جدوجہد میں بہت سی مشکلات اور قربانیوں کا سامنا کیا۔ یہ مناسب ہی ہے کہ اس تاریخی دن پر ہم بہادرسپاہیوں کو پرجوش اور بے لوث آزادی پسندوں کی طرح سلام پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم ان تمام عظیم روحوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے گوا کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Liberation Day Celebrations in Hyderabad today: حیدرآباد میں 'لبریشن ڈے' تقریبات کا افتتاح

ان تمام عظیم آزادی پسند جنگجوؤں کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے گورنر نے گوا کے لوگوں سے ملک اور ریاست کے روشن اور بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کی اپیل کی۔ ساونت نے اپنے پیغام میں گوا کی آزادی کے عظیم شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ہمارے آزادی پسندوں نے سخت جدوجہد کی اور آنے والی نسلوں کو امن اور وقار کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔" انہوں نے کہا، ’’آج ہم آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے طویل وقت تک جاری رہنے والی جدوجہد آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 19 دسمبر 1961 واقعی ایک تاریخی اور قابل ذکر دن ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details