اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوا میں تاجر کا قتل، دو گرفتار

جنوبی گوا کے مڈگاؤں میں بدھ کے روز صرافہ تاجر کا قتل کر دیا گیا تھا۔

By

Published : Sep 3, 2020, 4:43 PM IST

گوا میں صرافہ تاجر کے قتل کے الزام میں دو گرفتار
گوا میں صرافہ تاجر کے قتل کے الزام میں دو گرفتار

گوا پولس کی کرائم برانچ نے صرافہ تاجر سوپنل والکے کے قتل کے معاملے میں آج دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق دو ملزمین اونکار پاٹل اور ایڈیشن گونزالویس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم مصطفیٰ شیخ کی تلاش جاری ہے۔


جنوبی گوا کے مڈگاؤں میں بدھ کے روز تاجر کا قتل کردیا گیا تھا۔


وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے تاجر کے قتل پر افسوس ظاہر کیا اور پولس کو اس معاملے میں بدمعاشوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details