ممبئی:گو ایئربیس دیوالیہ ہونے کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعے گو ایئرویز کو حاجیوں کے پیسے سے ان کی حالات سدھارنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کوشش ناکام رہی۔ ناکام ہونے کے بعد اب حج کمیٹی گو ائیرویز سے جانے والے عازمین کے لیے صرف ایک کمپنی کی فلائٹ کے بجائے کئی کمپنی کی فلائٹ سے حاجیوں کو حج کے سفر پر روانہ کریگی۔ ان میں ویستارہ، انڈیگو، سعودی عربین ائیرلائنز، ایئر انڈیا، اسپایز جیٹ، فلائناز جیسی ائیرلائنز کمپنیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔ حج کمیٹی کی جانب سے اس کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائیگا۔
آپکو بتا دیں کہ حاجیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اب ممبئی کے جے جے اور نائر ہسپتال کے علاوہ سینٹ جارج کاما ہسپتال میں بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عازمین او پی ڈی کے اوقات میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرا سکتے ہیں۔ جے جے ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر سنجے سراسے نے کہا کہ اس فیصلہ کی وجہ سے اب عمر دراز عازمین کو راحت ملےگی کیوں کہ اُنہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔ پہلے صرف دو ہسپتال مختص ہونے کے سبب اُنہیں وقت زیادہ لگتا تھا۔