لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ کوئی متاثرہ ہوا ہے تو وہ ہیں اورنگ آباد شہر کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے لوگ خاص کر پڑے گاؤں، مِٹمِٹا، دولت آباد اورہرسول، بیری باغ، جہانگیر کالونی ان بستیوں کے لوگوں کا تمام تر دارومدار شہر پر تھا۔
محنت، مزدوری کرنے والے اور ہنر مند لوگ شہر میں کام دھندا کرکے اپنا گزارا کرتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی۔