ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ریاستی وزیر اشوک چوہان نے ضلع کلکٹر آفیس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دینا کانگریس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ تمام طبقات کو یکساں طور پر انصاف دلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
'مسلمانوں کو ریزرویشن دینا کانگریس کی ترجیحات میں شامل' انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینا کانگریس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس طرح کا بیان ریاست کے وزیر برائے تعمیرات عامہ اشوک چوہان نے دیا۔
'مسلمانوں کو ریزرویشن دینا کانگریس کی ترجیحات میں شامل' یہ بھی پڑھیں: 'گو کورونا گو' کا نعرہ دینے والے کورونا سے متاثر
ان کا کہنا ہے کہ کانگریس نے کبھی اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔ لیکن چونکہ تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ مسلمانوں کے علاوہ او بی سی، دھنگر اور مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔
اس سے قبل ریاستی وزیر نے اورنگ آباد کے ہرسول میں جہانگیر کالونی، سعیدہ کالونی اور دیگر بستیوں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔
ریاست کے وزیر اعلی نے حال ہی میں او بی سی کے لیے سلیکٹ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس کے لیے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔