اردو

urdu

ETV Bharat / state

Importance of Girls Education: 'بامقصد زندگی کے لیے طالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے'

ہماری بیٹیاں مستقبل کی مائیں ہیں بہترین تعلیم وتربیت ان کا حق ہے۔ لڑکیاں تعلیم یافتہ ہوں گی تو کئی نسلوں کا مقدر سنور سکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف فکشن نگار، ادیبہ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر نے کیا۔ Girl Students Have to make Solid Decisions for a Purposeful Life

بامقصد زندگی کےلیےطالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے
بامقصد زندگی کےلیےطالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے

By

Published : Apr 4, 2022, 8:00 PM IST

ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس میں ڈاکٹر رفیق زکریا لیکچر سیریز کے تحت تعلیم اور فلاح و بہبود نسواں عنوان سے ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کا توسیعی خطبہ ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی۔ Importance of Girls Education۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر صادقہ نواب سحر نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری بیٹیوں کو عملی زندگی کے معاملے میں تربیت کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ دور میں اس کا حصول انتہائی آسان ہوچکا ہے اس لیے طالبات کو کچھ ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ بامقصد زندگی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

بامقصد زندگی کےلیےطالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے
بامقصد زندگی کےلیےطالبات کو ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے

این سی پی یو ایل اور ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام سے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اس ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس توسیعی لیکچر کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے انجام دیئے اور ڈاکٹر نورالعین کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details