اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجی تنظیم کی جانب سے اعلیٰ افسران کو قرآن پاک کا تحفہ - مہاراشٹر سرکار کی جانب سے نئی گائیڈ لائن جاری

مالیگاؤں میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو قرآن پاک کا تحفہ دیا گیا۔

سماجی تنظیم کی جانب سے اعلیٰ افسران کو قرآن پاک کا تحفہ
سماجی تنظیم کی جانب سے اعلیٰ افسران کو قرآن پاک کا تحفہ

By

Published : May 12, 2021, 8:23 AM IST

مالیگاؤں میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو قرآن پاک کا تحفہ دیا گیا۔

مجلس ابناءِ قدیم کے ذمہ داران اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے شہر کے ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی اور سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج کی خدمات کا اعتراف کیا اور تینوں افسران کا پھولوں سے استقبال کیا اور انہیں قرآن پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

برکتوں اور فضیلتوں والا ماہ رمضان اختتام کو پہنچ رہا ہے اور جس عید سعید کا شدت سے انتظار تھا وہ کورونا کی شدت کے دوران اور بھارت بھر میں تباہی کے ساتھ ساتھ آرہی ہے۔ یہ ایک جانب خوشی کا موقع تو ہے لیکن دوسری جانب ہمارے ملک میں پھیلی تباہی کے بعد ہم خوشی کیا مناسکتے ہیں۔ مہاراشٹر سرکار کی جانب سے نئی گائڈ لائن جاری کی گئی ہے جس میں 12 مئی سے 23 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ عید کی نماز اپنے گھروں میں ادا کریں جس کے سبب شہر کی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔


اس تعلق سے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے پولیس انتطامیہ سے گزارش کی کہ ماہ رمضان کا مبارک مہینہ جارہا ہے اور کل سے کورونا گائڈ لائن کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں آرہا ہے ایسے میں عید کے تہوار کی بھی آمد ہے جس کی وجہ سے عوام تذبذب کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آئے اور عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو سہولیات فراہم کرے۔ اس موقع پر رضوان بیٹری والا نے شہریان کی جانب سے بھی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details