اس تعلق سے مالیگاؤں شہر کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی کے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ 'ہم بنکروں کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ اور میں مسائل حل کرنے کے لیے خود پاورلوم صنعت، بنکروں اورمزدوروں کی پائری (سیڑھیاں) چڑھنے کو تیار ہوں'۔
مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ سابق رکن اسمبلی ابھی تک اپنی شکست نہیں بھول پائے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست کے دارالحکومت ممبئی میں رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے پاورلوم صنعت پر چھائے بحران کے سدباب کے لیے ریاستی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے کئی امور پر غور و خوض کیا۔
بنکروں و مزدوروں کے لیے سیڑھیاں چڑھنے کے لیے تیار ہوں: مفتی اسماعیل - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر
گزشتہ چند دنوں سے مالیگاوں شہر میں سابق رکن اسمبلی و این سی پی رہنما کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں انھیں یہ کہتے سنا گیا ہے کہ بنکروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انھیں خود راشٹروادی بھون کی سیڑھیاں چڑھ کر آنا ہوگا۔
بنکروں و مزدوروں کے لیے سیڑھیاں چڑھنے کے لیے تیار ہوں: مفتی اسماعیل
مزید پڑھیں :بنارس کے بنکر پاور لوم فروخت کرنے پر مجبور
واضح رہے کہ مالیگاوں کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی پاورلوم صنعت گزشتہ کئی ماہ سے کساد بازاری کا شکار ہے۔ جس کے سبب متعدد صنعت کار قلاش ہوچکے ہیں حتی کہ درجنوں صنعت کاروں کے زمین و جائیداد قرق کیے جانے کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔
Last Updated : Jul 3, 2021, 10:14 AM IST