اردو

urdu

ETV Bharat / state

Georgia Delegation جارجیا کے وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا

جارجیا کے ایک وفد نے آج جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا، اسلامی فن تعمیر پر مشتمل بھارت کی اس مسجد میں ایسی کشش ہے جو غیر ملکیوں کو بھی دیکھنے کو مجبور کرتی ہے ۔ Georgia Delegation Vistis Mumbai Jama Masjid

جارجیا کے وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا
جارجیا کے وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا

By

Published : Sep 2, 2022, 9:11 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جارجیا کے ایک وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا، اس وفد کی نمائندگی جارجیا کے سینیٹر جان اوسوف کر رہے تھے۔ یہ وفد جامع مسجد ممبئی، سدھی ونایک مندر، دھراوی کا دورہ کیا۔ Georgia Delegation Vistis Mumbai Jama Masjid

جارجیا کے وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا

جامع مسجد ممبئی کے چیئرمن شعیب خطیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جامع مسجد کی تاریخ 200 برس پر محیط ہے۔ ممبئی کے کرافوڈ مارکیٹ میں 200 برس قبل اس جامع مسجد کی تعمیر کوکنی تاجر مسلمانوں نے کی تھی۔ اس مسجد میں کمیونیٹی سنٹر، کتاب خانہ اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح بہبود کے لئے مختص ہے۔ اسی بات سے متاثر ہوکر جارجیا کے اس وفد نے جامع مسجد کا دورہ کیا۔ جامع مسجد میں دارالفتا بھی قائم کیا گیا ہے۔ جہاں مفتیان کی موجودگی میں معاشرے کے مسائل کا شرعی حل نکالا جاتا ہے۔جہاں قابل مفتیان اور اسلامک اسکالر کی ٹیم ریسرچ کے لئے ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔ Georgia Delegation

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar Slams Gujarat Govt: بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی پر شردپوار نے گجرات حکومت پر تنقید کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details