اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2020, 4:24 PM IST

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کارپوریشن کمشنر سے کورونا خرچ کا حساب طلب

مالیگاؤں کارپوریشن کی ماہانہ جنرل میٹنگ میں عوامی نمائندوں نے کارپوریشن کے میئر سے کووڈ 19 فنڈ، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات، قرنطینہ مراکز اور دیگر کاموں کے خرچ کا حساب طلب کیا ہے .

کارپوریشن کمشنر سے کووڈ خرچ کا حساب طلب
کارپوریشن کمشنر سے کووڈ خرچ کا حساب طلب

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے شروعاتی دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، لیکن اب کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے.

اس دوران مالیگاؤں کارپوریشن کی ماہانہ جنرل میٹنگ میں عوامی نمائندوں اور میڈیا نے کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ رشید اور کمشنر ترنمبک کاسار سے کووڈ 19 فنڈ، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات، قرنطینہ مراکز اور دیگر کاموں کے خرچ کا حساب مانگا ہے.

کارپوریشن کمشنر سے کووڈ خرچ کا حساب طلب۔ویڈیو

کارپوریشن کمشنر ترنمبک کاسار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سرکار کی جانب سے منظور دو کروڑ خرچ کی معلومات تیار کی گئی ہے جو عوام اور میڈیا حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک بیس لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ فراہم کردہ فنڈ دو کروڑ سے زائد ہے. انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال, منصورہ میڈیکل کالج اور فاران ہسپتال کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا تھا لیکن کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے سہارا ہسپتال کو نیا کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے، سو بیڈ پر مشتمل اس ہسپتال میں ونٹیلیٹر, آکسیجن , میڈیکل اسٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔

کارپوریشن کی ماہانہ مہا سبھا میں حزب اختلاف پارٹیوں کے نمائندوں کی جانب سے شہر کے مختلف مسائل پر بحث کی گئی۔

اس میٹنگ میں کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی، ایاز ہلچل، شان ہند، اعجاز بیگ اور دیگر کارپوریٹرز نے بھی شہر کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details