مہاتما گاندھی جنہیں باپو کے نام سے پکارا جاتا ہے گاؤں سیدھی سادھی زندگی گذارنا پسند کرتے تھے۔ 1935 میں انہوں نے سیواگرام آشرم میں قیام پذیر ہوئے اور تقربیاً 8 سال یہاں سادہ زندگی گذاری تھی اور وہ یہاں ہمیشہ صفائی کے کاموں میں مصروف رہتے تھے۔
آشرم میں گاندھی جی کے ساتھ رہنے والے سبھی افراد بھی ہمیشہ کاموں میں سرگرم رہتے تھے جبکہ باپو بھی سادہ اور فعال زندگی گذارنے کے متمنی تھے۔
آشرم میں باپو کے کمرہ کے سامنے اور پیچھے ایک ایک کمرہ تھا۔ سامنے والے کمرہ میں چیف سکریٹری مہادیو بھائی رہتے تھے اور دوسرے کمرہ کو مہمان استعمال کرتے تھے۔
گاندھی جی آشرم میں قندیل کی روشنی میں کتابیں پڑھا کرتے تھے۔ آج بھی ان کی جانب سے پڑھی جانے والی کتابیں جن میں قرآن شریف، بائبل، رامائن شامل ہیں جھونپڑی میں رکھی گئی ہے اور باپو کی لالٹین کو بھی یہاں رکھا گیا ہے۔
باپو نے ایک شوکیس میں ان کی استعمال کنندہ 18 چیزو جیسے لاٹھی، پیپرویٹ، نقلی دانتوں کا کیس، اگالدان، قلم اسٹینڈ اور تین بندروں پر مشتمل مجسمہ وغیرہ کو رکھا تھا جبکہ یہ چیزیں چوری ہوگئی تھیں۔