اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں جی 20 اجلاس کے لیے تیاریاں جاری - اورنگ آباد اردو نیوز

اورنگ آباد میں جی 20 کا اجلاس 27 اور 28 فروری کو ہوگا جس کے لیے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔ G20 Meeting In Aurangabad

Etv Bharat
اورنگ آباد میں جی 20 اجلاس 27 اور 28 فروری کو ہوگا

By

Published : Jan 25, 2023, 7:13 AM IST

اورنگ آباد میں جی 20 اجلاس 27 اور 28 فروری کو ہوگا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جی 20 کا اجلاس 27 اور 28 فروری کو منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی جی 20 کا اجلاس پونے شہر میں ہوا جس میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کچھ افسران نے شرکت کی تھی تاکہ اورنگ آباد میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں کوئی خامی نہ رہے اور غیر ملکی سیاحوں کا استقبال اچھے سے کیا جاسکے۔ بتایا جارہا ہے کہ اجلاس اور بیرونی ممالک کے وفد کا ایلورا غار کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ ضلع اور میونسپل انتظامیہ غیر ملکی سیاحوں کے استقبال کے لیے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ جی 20 ممالک کا وفد بھارت کے کچھ بڑے شہروں کا دورہ کرے گا جس میں مہاراشٹر کے چار شہر ممبئی، پونے، اورنگ آباد اور ناگپور شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے وفد کا پہلا دورہ ممبئی اور دوسرا پونے میں ہوا۔ دریں اثناء اورنگ آباد کے چھ عہدیداروں نے حال ہی میں پونے کا دورہ کیا تاکہ منصوبہ بندی اور غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کا جائزہ لیا جاسکے۔ جی 20 پروگرام کے تحت مہمانان 26 فروری کو اورنگ آباد پہنچیں گے ۔ جی 20 کونسل کے تحت کُچھ دن پہلے پونے میں مالیاتی شعبے میں بین الاقوامی معززین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 70 افراد نے شرکت کی تھی۔

ایڈیشنل کلکٹر انت گاوانے، ڈپٹی کلکٹر پر بھودا مولے نے کہا کہ اجلاس کے لیے پونے میں زبردست تیاری کی گئی تھی۔ کانفرنس میں آنے والے تمام مہمانوں نے اسی ہوٹل میں قیام کیا۔ ہیر پیج واک کے لیے زیادہ منصوبہ بندی نہیں تھی۔ ثقافتی پروگرام کا وقت صرف آدھا گھنٹہ تھا۔ کھانے کے انتظامات میں ہر مہمان کے نام کے ساتھ ایک ڈش بھی شامل تھی۔ کسی کو بھی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جہاں جی 20 کونسل کے تحت اقتصادی امور پر بات ہوئی تھی۔ وہیں انتظامی افسران باہر تھے۔ وزراء آخری صف میں تھے۔ میٹنگ کے لیے میگنیٹک آئی کارڈز تیار کیے گئے تھے اس لیے صرف کارڈ ہولڈرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی گئی اورنگ آباد ضلع اور میونسپل انتظامیہ نے پونے میں ایسی باریکیوں کو نوٹ کیا اور اسی طرح کی منصوبہ بندی اورنگ آباد میں بھی کیے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پونے کی طرح اورنگ آباد میں بھی انتظامات کیے جائیں گے ۔ اسی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں دفاعی دیواروں پر دلکش پینٹنگز کی جارہی ہیں۔ وہ راستہ جس سے غیر ملکی سیاح جائیں گے ان تمام سڑکوں کو ہموار کرنے کا کام جاری ہے شہر اور دیہی علاقوں میں اہم سیاحتی مقامات کو تجاوزات سے پاک کر کے خوبصورت بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Cultural Program in Pune پونے میں ثقافتی پروگرام، جی ٹوئنٹی کے مندوبین کی شرکت

ABOUT THE AUTHOR

...view details