اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cultural Program in Pune پونے میں ثقافتی پروگرام، جی ٹوئنٹی کے مندوبین کی شرکت - pune urdu news

گزشتہ روز پونے میں منعقد ثقافتی پروگرام میں جی 20 کے مندوبین نے مہاراشٹرین لیزیم ڈانس میں مقامی فنکاروں کے ساتھ شرکت کی۔ G20 Delegates Joined Local Artists Performing

جی 20
جی 20

By

Published : Jan 17, 2023, 9:07 AM IST

پونے:ریاست مہاراشٹر کے پونے میں جی 20 میٹنگ کے موقع پر ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی میں جی 20 کے مندوبین کے لیے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس ثقافتی پروگرام میں غیر ملکی مہمانوں نے ڈھول لیزیم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ڈھول، لیزیم، تال اٹھا کر مہاراشٹر کی ثقافت کی تعریف کی۔ اس ثقافتی پروگرام میں ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل، مرکزی وزارت خزانہ کے شعبۂ اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری سولومن اروکیراج، ڈویژنل کمشنر سوربھ راؤ، وائس چانسلر ڈاکٹر کاربھاری کالے، پونے میونسپل کمشنر وکرم کمار، پولیس کمشنر رتیش کمار، کلکٹر ڈاکٹر راجیش دیشمکھ اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر بھیری بھوانی پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں نے 'ساگا آف مراٹھا ایمپائر' پر مبنی مہاراشٹر کی ثقافتی شان کو ظاہر کرنے والے مختلف فنون پیش کیے۔

پروگرام کی شروعات میں تانہاجی مالوسرے کے ساتھ شیو وندنا، مندانی کھیل، پوتراج، ٹائیگر مرلی، گھنال، چکڑ، کراپلوی کے فن پر ایک پرفارمنس پیش کی گئی۔ پھر آخر میں ڈھول، لیزم تاشہ کا ایک زبردست پرفارمنس ہوا اور غیر ملکی مہمانوں نے تمام فنکاروں کو خوب داد دی اور کچھ لوگوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ مہاراشٹر کے ریاستی وزیر چندرکانت پاٹل نے G-20 میٹنگ کے لیے آئے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کئی نمائندوں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام کے دوران مہمانوں کی طرف دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہا کہ پونے والوں کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جی 20 انفرا اسٹریکچر ورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی) کا اجلاس جی 20 بھارتی صدارت میں پیر کو پونے شہر میں شروع ہوا۔ یاد رہے کہ اس اجلاس میں رکن ممالک، گیسٹ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 مندوبین نے شرکت کرنے والے تھے جنہیں G20 انڈیا پریزیڈنسی کے تحت 2023 کے انفراسٹرکچر ایجنڈا پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھارت نے مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 1st G20 Health Working Group Meetin جی -20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ ترواننت پورم میں 18-20 جنوری تک

ABOUT THE AUTHOR

...view details