اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بالاصاحب اور پوار صاحب کی دوستی کبھی نہیں ٹوٹی' - 'Balasahab thakre and Pawar

میں نے پوار صاحب کی بات کیوں سنی؟ یہ سوال اٹھا ہوگا، میں نے ان کی بات سنی کیونکہ شیوسینا کے سربراہ و بانی بالا صاحب ٹھاکرے کی بات پوار صاحب نے دو بار سنی تھی۔ اس لیے میں نے پوار صاحب کی بات سنی۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کیا۔

'بالاصاحب اور پوار صاحب کی دوستی کبھی نہیں ٹوٹی'
'بالاصاحب اور پوار صاحب کی دوستی کبھی نہیں ٹوٹی'

By

Published : Dec 18, 2019, 11:52 PM IST

ادھو نے کہا کہ 'بالا صاحب اور پوار صاحب کے درمیان سیاسی اختلاف تھا مگر ان کی دوستی کبھی بھی نہیں ٹوٹی، یہی مہاراشٹر کی روایت ہے۔'

ملک کی سابق صدر پرتبھا تائی پاٹل کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ بنوں گا لیکن میں وزیراعلیٰ بن گیا، یہ مقدر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پرتبھا تائی اور میرے خاندان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ صدر کے انتخاب کے وقت کئی لوگ آئے لیکن ہم نے مضبوطی کے ساتھ پرتبھا تائی کی حمایت کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details