اورنگ آباد:رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل کی اہلیہ رومی فاطمہ دعا فاؤنڈیشن کے ذریعہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مختلف ہنر مندی کی تربیت دینے پر زور دیتی ہیں، اورپسماندہ، غریب کو روزگار فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ اس کے لیے تمام برادریوں کی ضرورت مند خواتین اور لڑکیوں دعا فاؤنڈیشن کے ذریعے سلائی سیکھ کر محنت سے خاندان کی دیکھ بھال اور مختلف مالی مسائل کو حل کر رہی ہیں۔
دعا فاونڈیشن کی جانب سے پسماندہ تعلیم یافتہ بے روزگار خواتین اور لڑکیوں کو حکومت کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دے کر رہنمائی کی جاتی ہے- رومی فاطمہ نے خواتین کو بااختیار اور ان کی مجموعی ترقی پر زور دیا ہے۔ اب تک ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کو مختلف قسم کی پیشہ ورانہ تربیت دے کر روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔ دعا فاؤنڈیشن کے تحت پسماندہ غریب اور ضرورت مند خواتین و لڑکیوں کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائننگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اور انہیں مفت سلائی مشین بھی دی جاتی ہے۔