اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں رضا اکیڈمی کی جانب سے پی پی ای کٹ کی تقسیم - رضا اکیڈمی مالیگاؤں

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. رضا اکیڈمی مالیگاؤں اور ہوپس انڈیا ممبئی کے اشتراک سے کورونا وائرس مریضوں کے انتقال کے بعد تدفین کرنے والے افراد کو پی پی ای کٹ مفت دی جائے گی۔

مالیگاؤں رضا اکیڈمی کی جانب سے پی پی ای کٹ فری
مالیگاؤں رضا اکیڈمی کی جانب سے پی پی ای کٹ فری

By

Published : Apr 16, 2020, 6:00 PM IST

رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے زمہ دار رضوی سلیم شہزاد نے بتایا کہ پی پی ای یعنی پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ کٹ کی قیمت بارہ سو روپیہ ہے لیکن ڈاکٹر حضرات اور طبی عملہ کو چھ سو روپیہ میں دی جائے گی. اس کے علاوہ اگر کسی فرد کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی تدفین کرنے والے افراد کو پی پی ای کٹ مفت میں دی جائے گی۔

مالیگاؤں رضا اکیڈمی کی جانب سے پی پی ای کٹ فری
حکومت ہند سے منظور شدہ پی ی پی ای کٹ میں سرجیکل ماسک, سرسے لیکرپیر تک لباس, ہاتھوں کیلئے دستانے اور پیروں کے لیے موزے شامل ہیں۔ مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کی آفس بمقام مچھلی بازار پر دستیاب ہیں۔اسطرح کی معلومات رضوی سلیم شہزادنے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details