اورنگ آباد میں 55 ہزار افراد کے لیے اناج آیا ہے لیکن اناج لینے کے لیے تقریبا ڈیڑھ لاکھ درخواستیں آئی ہیں جس پر کانگریس نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت اناج تقسیم ہوگا - مہاراشٹر
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت میں اناج فراہم کیا جارہا ہے۔
![ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت اناج تقسیم ہوگا Free grain will be distributed by the district administration](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7455793-476-7455793-1591167484954.jpg)
ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت اناج تقسیم ہوگا
ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت اناج تقسیم ہوگا
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے 55 ہزار افراد کے لیے اناج فراہم کیا گیا جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔
ضلع انتظامیہ نے اناج کی تقسیم کو مشروط کردیا ہے جس سے مستحق افراد کو محروم رہنے کا اندیشہ ہے۔ اس بات کے پیش نظر یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے راشن کی تقسیم کے لیے عائد شرائط کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اس اسکیم کی معیاد میں توسیع حق کا مطالبہ کیا۔