مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع کیراڈ پورہ میں کانگریس پارٹی کے رہنما ابراہیم پٹیل کی جانب سے آنکھوں کے مفت جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں غریب اور بے سہاروں کے درمیان مفت چشمہ تقسیم کیا گیا۔
اس کیمپ کا افتتاح کانگریس کے ریاستی نائب صدر ایم ایم شیخ نے کیا، کیمپ میں سلم علاقوں کے پانچ سو سے زائد افراد کی آنکھوں کی جانچ کی گئی اور 370 افراد کو مفت میں چشمہ فراہم کیا گیا۔