سابق صدر جمہوریہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر ہر سال ہمارے ملک میں ٹیچر ڈے منایا جاتا ہے ، لیکن اس سال یوم اساتذہ پر بھی کورونا وبا کا سایہ ہے ۔
اورنگ آباد کی فلاحی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ پچھلے پانچ برسوں سے بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے پیش پیش رہتی ہے ، اس تنظیم کے ذمہ داران کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتی ۔ پورا ملک یوم اساتذہ منارہا ہے لیکن اسکولوں پر تالے پڑھے ہوئے ایسے میں فلاحی تنظیم کے ذمہ داروں نے بستی بستی پہنچ کر این سی پی یو ایل کی اردو کتاب بچوں کا رسالہ مفت میں تقسیم کیا ، اسکولی طلبا اور بچوں میں یہ رسالہ کافی مقبول ہے ، تنظیم کے ذمہ داروں کا دعوی ہے کہ پورے ملک میں اورنگ آباد واحد شہر ہے جہاں بچوں کی دنیا رسالہ ہر مہینے ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہوتا ہے ۔
ریڈ اینڈ لیڈ کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر ہم گھر گھر جاکر اس اردو رسالے کی تقسیم کر رہے ہیں۔اردو قومی کونسل کی جانب سے یوم اساتذہ کے مدنظر یہ کتابیں شائع کی تھی ، جو بچے اسکول سے دور ہیں ہم ان میں یہ کتابیں مفت تقسیم کر رہے ہیں۔پڑھو اور آگے بڑھو مہم کے تحت ہم بچوں میں بیداری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔