اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاوں : پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکولوں میں بچوں کا مفت داخلہ - موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فارویلفئیر

موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفئیر کی جانب سے رائٹ ٹو ایجوکیشن 2009 جی آر کی بنیاد پر غریب طلبہ کو پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکول میں مفت داخلہ دیا جاتا ہے۔

school
school

By

Published : Mar 7, 2021, 3:32 AM IST

موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس فار ویلفئیر تنظیم جو پورے ملک میں تعلیمی، طبی خدمات انجام دے رہی ہے. ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی تنظیم کی جانب سے رائٹ ٹو ایجوکیشن 2009 جی آر کی بنیاد پر غریب طلبہ کو پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکول میں مفت داخلہ دیئے جا رہے ہیں اور 25 فیصد کوٹے کے حساب سے طلبہ و طلبات کا انتخاب کیا جاتا ہے.

اس سلسلے میں موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس فار ویلفئیر کے مقامی صدر عمران احمد نے بتایا 'ایم پی جے کا مقصد ریاست مہاراشٹر میں بسنے والے عام انسانوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کا تحفظ، امن و انصاف کے حصول کیلئے منظم طریقے سے جدوجہد کرنا ہے اور یہ تنظیم پورے صوبے میں تعلیمی، طبی خدمات انجام دے رہی ہے'۔

پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکولوں میں بچوں کا مفت داخلہ

موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس فار ویلفئیر کی جانب سے رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت رہنمائی جاری ہے. اس ضمن میں تنظیم کے سکریٹری قاسم احمد نے بتایا 'شہر میں ایسے غریب افراد موجود ہیں جو محض معاشی حالات کی بناء پر اپنے بچوں کو پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکول میں تعلیم نہیں دلاپاتے. ایسے افراد جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہے وہ افراد اپنے بچوں کا داخلہ پرائیویٹ انگلش میڈیئم اسکول میں مفت کروا سکتے ہین'.

یہ بھی پڑھیے
عائشہ کے نئے خط سے سنسنی خیز انکشافات، خط میں کیا ہے؟

واضح رہے کہ 3 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان آن لائن فارم بھرنے کا کام جاری ہے. داخلہ کیلئے ضروری دستاویز میں انکم سرٹیفکٹ، راشن کارڈ وغیرہ کے ہمراہ مالیگاؤں ایم پی جے ذمہ داران سے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں.

مقامی صدر، عمران احمد : 7057072107

سکریٹری، قاسم احمد : 9226231820

ABOUT THE AUTHOR

...view details