اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی - بڑے جانور کی قربانی کےلیے بینرز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر صاحبِ استطاعت مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ قربانی جیسے اہم فریضے کو ادا کریں جب کہ معاشرہ میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو قربانی کے نام پر دھوکہ دہی کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ ممبئی سے متصل ممبرا میں پیش آیا۔

ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی
ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی

By

Published : Jul 27, 2021, 6:21 PM IST

مہاراشٹر کے ممبرا علاقے میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی کا ایک معاملہ پیش آیا۔ عیدالاضحیٰ سے قبل علاقہ میں بڑے جانور کی قربانی کے لیے بینرز لگائے گئے تھے، جسے دیکھ کر کئی لوگوں نے قربانی کے حصے لینے کے لیے منتظمین کے پاس بھاری رقم جمع کرادی۔

ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی

ممبرا کے رہنے والے نظیر الدین شیخ نے بھی جانور کی قربانی کےلیے لگائے گئے بینرز دیکھ کر ربط قائم کیا اور بڑے جانور کی قربانی اور قصاب کی فیس کے لیے 16 ہزار 500 روپئے جمع کرادیئے۔ عید کے روز جب وہ قربانی کے لیے وہاں پہنچے تو انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ وہاں کوئی جانور تھا اور نہ ہی منتظمین۔

ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی

بعد ازاں نظیر الدین کو پتہ چلا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے جب کہ وہ اکیلے نہیں تھے بلکہ متعدد افراد قربانی کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے۔ اُنہوں نے عید کے دو تین روز تک یہاں کے چکر لگائے لیکن منتظمین کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے کے بعد انہوں نے ممبرا پولیس تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔ نظیر الدین نے بتایا کہ قربانی کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعہ مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی
ممبرا میں قربانی کے نام پر دھوکہ دہی

یہ بھی پڑھیں: چرم کی قیمت میں بھاری گراوٹ سے مدارس کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

اس سلسلہ میں منتظمین سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ اب پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details