ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سرکاری اسپتال گھاٹی میں زیر علاج ایک مریض کے رشتے دار کی پٹائی ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈز نے کر دی، جس کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس معاملے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو ملنے کے بعد انتظامیہ نے معاملے میں ملوث سبھی سکیورٹی گارڈز کومعطل کردیا ۔
اورنگ آباد: پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل - Clashes between patient and security guards
اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال گھاٹی میں زیر علاج ایک مریض کے رشتے دار کی پٹائی ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈس نے کر دی، معاملے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو ملنے کے بعد انتظامیہ نے معاملے میں ملوث چاروں سکیورٹی گارڈز کومعطل کردیا ۔
![اورنگ آباد: پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7449706-31-7449706-1591113910462.jpg)
پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل
پٹائی کے معاملے میں چار سکیورٹی گارڈز معطل۔ویڈیو
اس تعلق سے مریض کے رشتہ دار اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان بحث ہونے لگی معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ سیکیورٹی گارڈز نے مریض کے رشتے دار کی پٹائی کر کے اسے رسیوں سے باندھ دیا جس کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی سیاسی رہنما فوری طور پر گھاٹی اسپتال پہنچ کر میڈیکل سپریٹنڈنٹ، سے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
جس کے بعد گھاٹی اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مارپیٹ میں ملوث چارو سیکوریٹی گارڈز کو معطل کر دیا۔