اردو

urdu

ETV Bharat / state

پالگھر: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، چارافراد ہلاک - موکھڑا میں آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

پالگھر کے موکھڑا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں، دو افراد کو زخمی حالت میں ناسک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پالھگر: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، چارافراد ہلاک
پالھگر: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، چارافراد ہلاک

By

Published : Mar 29, 2021, 1:21 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے موکھڑا تعلقہ کے برہمنپاڈا گاؤں میں گذشتہ رات ایک گھر میں اچانک آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں ناسک کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پالھگر: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، چارافراد ہلاک

رات کے قریب دو بجے اننت مورے کے گھر میں یہ واقعہ پیش آیا۔حادثے کے وقت اننت مورے کے چار بچے، ان کی اہلیہ اور ان کی والدہ موجود تھی۔ اس حادثے میں اننت مورے کی اہلیہ، والدہ اور دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ ان کی ایک بیٹی اور بیٹا کو زخمی حالت میں ناسک کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

ابتدائی تفیش سے معلوم ہوا ہے کہ آتشزدگی کا معاملہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔اس حادثے میں گھر کا سارا سامان جل کر خاک ہوگیا:

ABOUT THE AUTHOR

...view details