اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے چار نئے مریضوں کی موت - مہاراشٹر میں کل کورونا کیسز

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 755 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جب کہ چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ New corona Death in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے چار نئے مریضوں کی موت
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے چار نئے مریضوں کی موت

By

Published : Sep 16, 2022, 10:50 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 755 نئے کیسز درج ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر اب 81,13,612 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,302 ہو گئی ۔ Total corona Cases in Maharashtra
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1165 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے بازیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 60 ہزار 298 ہوگئی۔ ریاست کی بازیابی کی شرح 98.08 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 6422 نئے کیسز سامنے آئے تھے، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44516479 ہو گئی۔ وہیں ملک میں کل تک کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 46389 تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details