جالنہ: مہاراشٹر کے جالنہ شہر میں ایک بار پھر کروڑوں روپے نقد چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے والا ملازم دکان میں رکھے ایک کروڑ ستّر لاکھ روپے کی چوری کر کے فرار ہوگیا۔ جالنہ کرائم برانچ پولیس نے ملزم کو شیرڈی سے گرفتار کیا اور اس کے ساتھ ہی چوری کرنے میں مدد کرنے والے تین دوستوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ Four Held for Stealing Rs 1 dot 7 cr
جالنہ میں ایک دکان سے ایک کروڑ ستّر لاکھ روپے نقد چوری ہوگئے تھے جس کے بعد دکان کے مالک مہیش نتھو ناتھانی نے جالنہ شہر کے صدر بازار پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمہ درج ہوتے ہی صدر بازار پولیس اور جالنہ کرائم برانچ نے تحقیقات شروع کی اور مخبر سے اطلاع ملنے کے بعد یہ معاملہ 12 گھنٹے میں ہی حل کر دیا۔ پولیس نے چوری کے کیس میں چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ چوری کی گئی نقدی بھی پولیس نے برآمد کرلی ہے، چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی اسکوٹی اور موبائل بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ جالنہ کی ضلع عدالت نے ان چاروں ملزمین کو 4 دنوں کے لیے پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ Four Held for Stealing in Jalna