کورونا وبا کے دوران آن لائن دھوکہ دہی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے مرنے والے ایک شخص کے اکاؤنٹ سےآن لائن فراڈ کرنے کا پلان بنایا گیا، لیکن واردات سے پہلے ہی فراڈ کرائم برانچ کے ہتھے چڑھ گئے۔
دراصل ممبئی کے دہیسر علاقے میں ایک بلڈر کی کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت کے بعد ان کی ہی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ان کے فرضی دستاویز تیاّر کر کے ان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ اس کی جانکاری ممبئی کرائم برانچ کو ہوئی اور انہوں نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔