ایوت محل: ریاست مہاراشٹر کے ایوت محل شہر میں پانی کی سپلائی کی پرانی زیر زمین پائپ لائن اچانک پھٹ گئی۔ پائپ لائن میں پانی کا پریشر اتنا تیز تھا کہ سڑک کو توڑ کر پانی کا تیز فوارہ نکلنا شروع ہو گیا۔ پائپ لائن پھٹنے کا سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی دھماکہ ہوا ہو یا زلزلہ آیا ہے۔ اس دوران اسکوٹی پر جارہی ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔
Water Pipeline Burst in Maharashtra زیر زمین واٹرسپلائی پائپ لائن پھٹنے سے ایک خاتون زخمی
مہاراشٹر کے ایوت محل ضلع میں پانی کی سپلائی کی پرانی زیرِ زمین پائپ لائن پھٹنے سے سڑک ٹوٹ گئی اور پانی کا فوارہ نکلنے لگا۔ اس واقعہ میں پائپ لائن کے قریب سے گزر رہی اسکوٹی پر سوار ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی۔
اسکوٹی پر جا رہی لڑکی زخمی:جانکاری ملی ہے کہ جس سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا ہے اسی راستے پر اسکول اور کالج ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر سنجے راٹھور کا بھی قریب میں ہی واقع ہے۔ اگرچہ اس راستے پر ہر وقت بھاری ٹریفک رہتی ہے لیکن شکر ہے کہ پائپ لائن پھٹنے کے وقت سڑک پر بھیڑ نہیں تھی اس لیے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
پائپ لائن سنہ 1972 میں بچھائی گئی تھی:جیسے ہی اس واقعے کا سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوا، لوگوں نے مہاراشٹر لائف اتھارٹی کی بدانتظامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پائپ لائن 1972 میں بچھائی گئی تھی جو کافی خستہ حال تھی۔ اس لیے پانی کے دباؤ کی وجہ سے پائپ لائن پھٹ گئی ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ فون پر بات کر رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ اچانک سڑک ٹوٹ گئی اور پانی کا فوارہ نکلنے لگا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہاں سے زیر زمین پانی کی پائپ لائن ہے جو خستہ حالی کی وجہ سے پھٹ گئی ہے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ روڈ پر ٹریفک بھی درہم برہم ہوگئی۔