اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dr Abdul Qadir On Shaheen Institution: شاہین انسٹی ٹیوشن نے عصری ودینی تعلیم کو ترجیح دی، ڈاکٹر عبدالقدیر

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے روح رواں ڈاکٹر عبدالقدیر کے مطابق انسٹی ٹیویشن میں 50 فیصد طلباء غیر مسلم ہیں اور شاہین نہ صرف پروفیشنل کورسز کی کوچنگ فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں ایک شریف انسان اور مہذب شہری بنانے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ Dr Abdul Qadir On Shaheen Institution

شاہین انسٹی ٹیوشن نے عصری ودینی تعلیم کو ترجیح دی، ڈاکٹر عبدالقدیر
شاہین انسٹی ٹیوشن نے عصری ودینی تعلیم کو ترجیح دی، ڈاکٹر عبدالقدیر

By

Published : Jun 2, 2022, 8:35 PM IST

ممبئی: ڈاکٹر عبدالقدیر کے تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کودنیا بھر میں بہترین تعلیم اور کوچنگ کے حوالے سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ممبئی کے کرلامیں ادارہ کی توسیع کے لیے عروس البلاد پہنچے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہیں، لیکن انہوں نے ملک میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بنانے کے مقصد کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا اور 1989 میں ایک چھوٹے سے کمرے میں 17 طلبہ کے ساتھ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز کیا تھا، اور اس عرصے میں آج 16 پری یونیورسٹی کالجز اور 9اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے تحت کالج چل رہے ہیں اور ساتھ ہی ایک ڈگری کالج بھی چلایا جا رہا ہے، جس کی شاخیں بنگلور اور میسور میں بھی واقع ہیں۔ Dr Abdul Qadir On Education

انہوں نے گفتگو کے دوران نامہ نگاروں سے کہاکہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیویشن میں 50 فیصد طلباء غیر مسلم ہیں اور لڑکیوں کے لیے B.Sc اور BA کی تعلیم کا بھی الگ انتظام کیا گیاہے، جبکہ ان کے پردے اور خلوت کا بھی پورا خیال رکھا جاتا ہے۔ شاہین گروپ کے تحت آٹو موبائل اور موبائل خدمت مفت ہے۔

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے روح رواں کے مطابق ادارہ کے تحت کے جی سے گریجویشن تک تعلیم کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کورسز کی کوچنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سال 2012 میں اس ادارے کے 71 طلباء، 2014 میں 89، 2015 میں 93، 2015 میں 111، 2016 میں 158 اور 2017 میں 2000 سے زائد طلباء نے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ 2008 سے اب تک اس ادارے کے 1764 طلباء مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہو کر میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل گورنمنٹ کورسز میں داخلہ لے چکے ہیں۔ شاہین انسٹی ٹیوٹ کے 900 طلباء نے ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین انسٹی ٹیوٹ نہ صرف پروفیشنل کورسز کی کوچنگ فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں ایک شریف انسان اور مہذب شہری بنانے پر بھی زور دیا جاتا ہے، اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ فرمانبردار بچے بنانا بھی اہم ترین ہوتا ہے، یہ سب سے اہم بات یہ ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ آج ان کے انسٹی ٹیوٹ میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں کے بچے شامل ہیں۔ سنگھ پریوار سے وابستہ عہدیدار پڑھتے ہیں اور کوچنگ لیتے ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ وہ خود آکر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ شاہین کیمپس میں رہ کر ان کے بچوں کے اخلاقی رویے میں بہتری آئے۔

انہوں نے کہاکہ آج 25 ریاستوں کے بچے ان کے ادارے میں میڈیکل کوچنگ کے لیے داخلہ لینے آتے ہیں اور بیرون ملک سے لوگ بھی اپنے بچوں کو پڑھائی اور میڈیکل اور انجینئرنگ کی کوچنگ کے لیے بھیجتے ہیں۔ ہر سال 200 سے زیادہ میڈیکل طلباء کامیاب ہوتے ہیں اور سرکاری کالجوں میں نشستیں حاصل کرتے ہیں، اب ڈاکٹر عبدالقدیرنے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کو وسعت دی ہے، اور شیموگہ، بیلگاوی، میسور، گلبرگہ، کولار، رائچور، پٹنہ، اورنگ آباد وغیرہ میں اس کا احاطہ کیا ہے۔ لکھنؤ میں بھی شاخیں ہیں۔ممکن ہے کہ جلدازجلد جے پور (راجستھان) میں شاخ شروع ہو جائے گی۔

عبدالقدیر نے اپنے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیویشن میں حفظ القرآن کے مختلف تین یا چار قسم کے کورسز بھی شروع کیے ہیں، اس کے علاوہ وہ ملک کے تمام حافظوں کے لیے B A_ Bsc اور پروفیشنل کورسز بھی کراتے ہیں۔ ساتھ ہی کورسز مکمل کرنے کے بعد ان طلبہ کی تقرری میں بھی مکمل مدد کی جاتی ہے۔ وہیں ڈاکٹر عبدالقدیر کو تعلیم اور بے لوث سماجی خدمات کے لیے باوقار اعزازات سے نوازے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shaheen Group of Institutions: حفاظ کرام اپنی ذہانت کا استعمال آئی اے ایس بننے میں کریں، ڈاکٹر عبدالقدیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details