ممبئی پولیس نے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی نامی اور بے نامی جائیدادوں کی ضبطی کے لیے نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اس کی تصدیق تفتیشی افسر رمیش مہالے نے کی ہے۔ پرمبیر سنگھ پر ممبئی اور تھانہ علاقہ میں ہفتہ وصولی اور تاوان طلبی کے الزامات کے تحت کئی معاملات درج کیے گئے ہیں۔ پرمبیر سنگھ کو وارنٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کمشنر کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔ ان سب کے باوجود اب تک پرمبیر سنگھ حاضر نہیں ہوئے۔ ایسی صورتحال میں اب پرمبیر سنگھ کو مفرور قرار دے کر ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا۔
پرمبیر سنگھ کے پاس کئی نامی اور بے نامی جائیدادیں و املاک ہیں۔ اس کی فہرست بھی تیار کرنے کا عمل جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر کے کئی گھر بھی ہیں۔ ان گھروں پر نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ اس کا اشتہار اخبار میں شائع کیا گیا ہے۔