اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے مقامی صدر منتخب - مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت راجا رام پاٹل نے تقرری نامہ جاری کرتے ہوئے آصف شیخ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے، پارٹی کی پالیسی عوام تک پہنچانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیے کام کریں گے۔

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے مقامی صدر منتخب
مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے مقامی صدر منتخب

By

Published : May 8, 2021, 8:53 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے آصف شیخ رشید کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج آصف شیخ کی جانب سے مالیگاؤں کے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت راجا رام پاٹل نے مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے آصف شیخ رشید کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ راجا رام پاٹل نے اپوائنٹ منٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے آصف شیخ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے، پارٹی کی پالیسی عوام تک پہنچانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے کام کریں گے۔

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے مقامی صدر منتخب

اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن انتخابات میں راشٹروادی کانگریس پارٹی زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے کارپوریشن میں اپنا میئر بنائےگی۔ انہوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈران زمینی سطح پر کام کرنے کی فوقیت دیتے ہیں۔

آصف شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی مقامی چہرے بھی راشٹروادی کانگریس میں شمولیت کے خواہشمند تھے۔ وہ انہیں بھی ساتھ لے کر کام کریں گے تاکہ آنے والے الیکشن تک پارٹی پوری طور سے مضبوط ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں شہر صدر راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں نامزد کیا گیا ہے اور اس کی ایک کاپی ان کے علاوہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل نے بذریعہ ای میل روانہ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details