شیواجی راؤ پاٹل کو 16 جولائی کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر پونے کے ایک معروف اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی دو دن قبل ہی انہوں نے کورونا وائرس جیسی بیماری کو شکست دی تھی جس کے بعد انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
لیکن گزشتہ رات دو بجے کے لگ بھگ ان کے گردے ناکارہ ہونے سے وہ انتقال کر گئے۔ ان کے جسد خاکی کو نیلنگا لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔