گذشتہ روز کنن گوپی ناتھن کو ممبئی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ گوپی ناتھن ان لوگوں میں شامل تھے جو ممبئی میں میرین ڈرائیو کے قریب شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
سابق آئی اے ایس افسر کنن گوپی ناتھن نے ایک ٹویٹ میں اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ' ممبئی پولیس نے ہمیں حراست میں لیا اور احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی غیر قانونی اور زبردستی ہمیں لے گئے۔'
پولیس کے ساتھ اپنی اور مظاہرین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ' نکل جاؤ اور اپنے آئینی حقوق دوبارہ حاصل کرو! ورنہ یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔'
کشمیر پر استعفیٰ دینے والے آئی اے ایس افسر حراست میں بتادیں کہ اس تصویر میں کنن گوپی ناتھن آئین ہند کی کاپی لیے کر دیکھے جاسکتے ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں الگ الگ طریقے سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ متعدد جگہوں سے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارچ کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔
مرکزی حکومت کے ذریعے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کے منظور ہونے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔