مہاراشٹر کے قدآور رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی نارائن رانے گزشتہ روز ریاست کے موجودہ وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے اور اپنی پارٹی 'مہاراشٹر سوابھیمان پکش' کو بھی حزب اقتدار پارٹی میں ضم کردیا۔
ضلع سندھو درگ کے شہر کنکولی مین منعقد ایک تقریب میں نارائن رانے کے بڑے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی نلیش کے ساتھ ان کے سیکڑوں کارکنان بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر نارائن رانے نے کہا ہے کہ' وہ فڑنویس کے کام کرنے کے طریقے سے کافی متاثر ہیں اور وہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں'۔
وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے بھی اس موقع پر کہا کہ' وہ پہلے سے پی بی جے پی کے رکن ہیں، رانے بی جے پی کی مدد سے ہی راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے'۔