ممبئی:ممبئی کے مضافات ملاڈ ایسٹ میں واقع کیلاش چندر کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی مہندر نگر کے مکینوں کو اضافی ایف ایس آئی دلانے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق کارپوریٹر ونود شیلار کے خلاف غیر سرکاری تنظیم نیشنل اینٹی کرپشن اینڈکرائم پریوینٹی وکونسل کے صدر موہن کشن نے اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر شکایت درج کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ 2014 میں کالونی کے سی ای اور ایچ بلاک کے 113 فلیٹ مالکان سے فی کس 70 ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا اور یہ وعدہ کای گیا تھا کہ اس کالونی میں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ جس سے فلیٹ مالکان کو زیادہ رقبے کا فلیٹ حاصل ہوگا۔Former BJP corporator Charged With Embezzlement of Rs One Crore
موہن کشن نے بتایا کہ اس معاملے میں جب سوسائٹی کے آرکیٹکٹ اضافی ایف ایس آئی لینے میں ناکام ثابت ہو اتو سوسائٹی کے سکریٹری کرشنا نابھر اور دیگر نے وند شیلار کی مدد حاصل کی اور بی جے پی لیڈر نے سوسائٹی کو ترقیاتی کاموں کے ؛لئے درکار شدہ تمام اجازت نامہ حاصل کرنے کا یقین دلایا۔موہن کشن نے بتایا کہ سوسائٹی کے سکریٹری اور شیلار نے فلیٹ مالکان سے یہ کہا کہ ترقیاتی کاموں کی اجازت حاصل کرنے سے قبل مقامی پولس اسٹیشن ،فائر بریگیڈ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ا س کے لئے رشوت دینی پڑے گی۔