اردو

urdu

ETV Bharat / state

Who is Eknath Shinde:  مہاراشٹر میں سیاسی بحران کا چہرہ بنے ایکناتھ شندے کا سیاسی سفر - eknath shinde story

مہاراشٹر میں سیاسی بحران لانے والے ایکناتھ شندے کے پاس باغی اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ شندے کو منانے کے لیے شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے این سی پی، کانگریس سے علیٰحدہ ہونے تک کی بات کہہ دی ہے۔ ایک عام کارکن کی حیثیت سے شیوسینا میں شامل ہونے ایکناتھ شندے آج اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ پارٹی انہیں منانے کے لیے مہا وکاس اگھاڑی چھوڑنے کی بات کر رہی ہے۔ Former Auto Driver Who Changed the Game in Maharashtra Politics

Story On Eknath Shinde:
: کون ہیں ایکناتھ شندے۔۔۔

By

Published : Jun 24, 2022, 8:50 PM IST

شندے کا مراٹھا ذاتی سے تعلق

ایکناتھ شندے کا تعلق مہاراشٹر کے ضلع ستارہ سے ہے۔ ستارہ کو شیواجی مہاراج کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔ ایکناتھ شندے مراٹھا برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ مہاراشٹر میں مراٹھوں کی آبادی 31 فیصد ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی کے پاس کوئی 'کھاٹی مراٹھا' رہنما نہیں تھا۔ ایسے میں اگر شندے بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں، یا حمایت کرتے ہیں تو یہ بی جے پی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سیاست میں آنے سے قبل آٹو ڈرائیور تھے شندے

تھانہ کے کوپاری پچھپاکھڑی سے رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کئی دہائیوں سے شیوسینا کے ایک مضبوط رہنما رہے ہیں۔ ان کے بیٹے شریکانت شندے کلیان سیٹ سے دوسری مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ شندے تھانے میونسپل کارپوریشن کے ہاؤس لیڈر بھی رہے۔سنہ 2004 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے، سیاست میں آنے سے قبل ایکناتھ شندے آٹو ڈرائیور تھے۔

پہلے ہی انتخابات میں جیت حاصل کی

ایکناتھ شندے تعلیم حاصل کرنے کے لیے تھانے آئے اور یہی سے وہ شیوسینا کے قدآور رہنما آنند دیگھے کے رابطہ میں آئے۔ 18 سال کی عمر میں انہوں نے شیوسینا میں اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا۔ سنہ 1997 میں آنند دیگھے نے انہیں تھانے میونسپل کارپوریشن کا ٹکٹ دیا اور وہ اپنی پہلی ہی کوشش میں الیکشن جیت گئے۔

ایک جارحانہ شیوسینک

ایکناتھ شندے کی شبیہ ایک جارحانہ شیوسینک کی ہے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے اسمبلی انتخاب لڑا۔ یہاں بھی پہلی ہی کوشش میں انہیں جیت حاصل ہوئی۔ تب سے وہ چار مرتبہ اسمبلی انتخابات جیت چکے ہیں۔ شندے اس سے قبل تعمیرات عامہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال مہاراشٹر کی کابینہ میں شہری ترقی کے وزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Maharashtra Political Crisis: باغی اراکین اسمبلی شیوسینا کو توڑنا چاہتے ہیں، ادھو ٹھاکرے

ABOUT THE AUTHOR

...view details