اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل: وزیر نواب ملک - پیشہ ورانہ تعلیم کے ترجیحی شعبوں کو منتخب

نئی قومی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں مرحلہ وار پیشہ ورانہ تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ نیز 2020 میں مرکزی حکومت کے ذریعے اعلان کردہ نئی تعلیمی پالیسی میں پیشہ ورانہ تعلیم کو ایک نئی شکل دینے کے بارے میں رواں تعلیمی سال سے تمام اسکولوں اور کالجوں میں آہستہ آہستہ پیشہ ورانہ تعلیم متعارف کروائی جائے گی جس کے لئے مہارت کی کمیوں اور مقامی مواقع کے تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔

پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل: وزیر نواب ملک
پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل: وزیر نواب ملک

By

Published : Mar 19, 2021, 10:41 PM IST

اس بنا پر پیشہ ورانہ تعلیم کے ترجیحی شعبوں کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے اس شعبے کے ماہرین اور اعلی افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی اس سلسلے میں ایک تفصیلی مطالعہ کرے گی اور آئندہ تین ماہ میں ریاستی حکومت کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی 15 ماہرین اور عہدیداروں پر مشتمل ہے.

آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سابق صدر ڈاکٹر ایس ایس منتھا کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

کمیٹی کے ممبران ڈاکٹریٹ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، اسکل ڈویلپمنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ویرماٹا ججبائی ٹیکنولوجیکل انسٹی ٹیوٹ، ایس۔ جی بھرود، گلوبل ٹیچر ایوارڈ یافتہ اساتذہ رنجیت سنگھ ڈسلی، پنڈت سندر لال شرما، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ برائے ووکیشنل ایجوکیشن (بھوپال) کے دو نمائندے، ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر، مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری کے چیئرمین اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سمیت انٹرپرینیورشپ کے جوائنٹ سکریٹری اس کمیٹی کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر نواب ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہارت اور علم معاشی ترقی اور معاشرتی ترقی کی محرک ہیں۔ اعلی سطح کی مہارت والے خطے گھریلو اور بین الاقوامی روزگار مارکیٹ میں چیلینجز اور مواقع کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے اپنائے۔ بنیادی مقصد رفتار، معیار اور استحکام کے چیلینجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

اسی مناسبت سے کمیٹی کا مقصد اس دہائی میں ریاست کے تمام اسکولوں اور اعلی تعلیم کے اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو شامل کرنے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی نیشنل ایجوکیشن پالیس 2020 میں قومی ہنریں ترقیاتی پالیسی 2015 کی دفعات کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ایجوکیشن کی بحالی کے مطالعہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے کام کرے گی۔

وہیں وزیر نواب ملک نے بتایا کہ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق فیصلہ حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details