اطلاعات کے مطابق آگ بس نمبر 27 میں لگی جو ملنڈ سے ورلی کے درمیان چلتی ہے۔ ڈرائیور کے کیبن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔
ممبئی: بیسٹ بس میں آتشزدگی - کیبن میں اچانک آگ
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ماٹنگا علاقے میں واقع مہیشوری ادیان کے پاس برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (بیسٹ) انتظامیہ کی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی۔
ممبئی: بیسٹ بس میں آتشزدگی
تاہم اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکال لیا گیا۔