ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے کہا کہ پہلے سائبر کرائم کو لے کر محض ایک ہی تھانہ تھا، اب اس میں اضافہ کر کے پانچ نئے سائبر تھانوں کی تشکیل دی جارہی ہے۔
ممبئی میں سائبر کے نئے پانچ تھانوں کی جلد ہو گی تشکیل پرمبیر سنگھ کے مطابق پہلے سائبر کی وارداتوں میں کمی تھی لیکن اب آئے دن سائبر وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اب اس کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
اس لئے ان تھانوں کی تشکیل کے بعد یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ سائبر جرائم کی روک تھام اور انہیں حل کرنے میں آسانی ہوگی۔
ممبئی جیسے اس گنجان آبادی والے شہر میں جہاں روزمرہ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونا عام بات ہو گئی ہے۔ وہیں اب اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان آن لائن پلک جھپکتے ہی کسی کو بھی اپنی ٹھگی کا شکار بنا لیتے ہیں۔
ایسے حالات میں سائبر تھانوں میں اضافہ کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔