اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کورونا مثبت کے پانچ نئے معاملے - لاک ڈاؤن

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پانچ مریضوں کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ یہ اطلاع مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر تری بھون نے دی ہے۔

مالیگاؤں میں کورونا مثبت کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے
مالیگاؤں میں کورونا مثبت کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے

By

Published : Apr 9, 2020, 10:00 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ڈاکٹر تری بھون نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کے پانچ مثبت مریضوں کو قرنطینہ کر لیا گیا۔

مالیگاؤں میں کورونا مثبت کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے

ان پانچوں میں سے ایک شخص عمرہ کرکے واپس آیا تھا اور باقی چار مقامی افراد ہیں۔ لیکن رپورٹ آنے سے پہلے بروز منگل کو ان میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا اور اسے رسم و رواج سے دفنادیا گیا۔

اس خبر کے بعد رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ایک بیان جاری کیا یے۔ انھوں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ کورونا کے انفیکش اب اور بڑھ سکتا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ عوام پولیس اور ڈاکٹر کا تعاون کریں۔ کیونکہ پانچ لوگوں کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول بند گیا ہے۔'

وہیں مالیگاؤں پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کئی گئی ہے۔ جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ شب برات کے مد نظر جمعرات کے روز دوپہر بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کا کرفیو رہے گا۔ اس درمیان شہر کے ہر چوک چوراہوں پر نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details