Five Drown in Nagpur مہاراشٹر میں پانچ نوجوان جھیل میں ڈوبے
یہ نوجوان جھیل نہا رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا۔ اس کے پیچھے دیگر تین نوجوان بھی چلے گئے اور پانی میں ڈوبنے لگے۔ انہیں بچانے کے لیے ایک اور نوجوان نے پانی میں چھلانگ لگا دی، لیکن وہ بھی ڈوب گیا۔
ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں ایک جھیل کے کنارے پکنک منانے گئے آٹھ نوجوانوں میں سے پانچ ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جھیل میں ڈوب گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آٹھ نوجوانوں کا ایک گروپ اتوار کی شام تقریباً 5 بجے جلپی جھیل کے کنارے ہنگنا علاقے میں پکنک منانے گیا تھا۔ وہاں چار نوجوان پانی میں اتر گئے، حالانکہ وہ تیرنا نہیں جانتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان نوجوانوں نے پہلے جھیل کے کنارے نہایا۔ بعد میں رشیکیش نام کا نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا۔ تین دیگر نوجوان بھی اس کے پیچھے چلے گئے اور پانی میں ڈوبنے لگے۔ ان لوگوں کو ڈوبتے دیکھ کر ویبھو وید نے انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، لیکن وہ بھی ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں: Siblings Drowned to Death الموڑہ میں بھائی بہن غرقاب، لاشیں بر آمد
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے رات 10 بجے کے قریب پانچوں لاشوں کو جھیل سے نکالا۔ مرنے والوں کی شناخت ناگپور کے واتھوڈا (پارڈی علاقہ) کے رہائشی رشیکیش پریڈ (21)، نتن کمبھارے (21)، ویبھو وید (20)، راہل میشرام (21) اور شانتنو ارمرکر (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یواین آئی