اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident on Mumbai-Pune Expressway ممبئی پونے ایکسپریس وے پر کار حادثہ میں پانچ افراد کی موت، تین زخمی - ممبئی پونے ایکسپریس وے پر حادثہ

پونے سے ممبئی کی طرف مسافروں کو لے کر جا رہی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں کل پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ رات 11 بج کر 40 منٹ کے درمیان پیش آیا۔ Accident on Mumbai-Pune Expressway

حادثہ
حادثہ

By

Published : Nov 18, 2022, 9:31 AM IST

ریاست مہارشٹرا کے پونے ممبئی ایکسپریس وے پر ایک کار حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ اندوہناک واقعہ ڈھیکو گاؤں علاقہ میں پیش آیا۔ تمام مسافر ممبئی کی طرف جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی کار ڈھیکو گاؤں کی حدود میں پہنچی، ڈرائیور کا کار پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ Accident on Mumbai-Pune Expressway

بتایا جاتا ہے کہ کار میں کل آٹھ مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق پونے سے ممبئی کی طرف مسافروں کو لے کر جا رہی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں کل پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ رات 11 بج کر 40 منٹ کے درمیان پیش آیا۔ اس موقع پر آئی آر بی پیٹرولنگ، ڈیڈوٹ سسٹم، بورگھاٹ ٹریفک پولیس، کھوپولی پولیس، ڈیلٹا فورس، لوک مانیہ ہاسپٹل کے عملے اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے امدادی کام کیا۔ یہ حادثہ کھوپولی تھانے کی حدود میں پیش آیا اور کھالاپور تعلقہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنجے شکلا، پولس انسپکٹر شریش پوار، پولس سب انسپکٹر یوگیش بھوسلے وغیرہ نے جائے حادثہ پر حادثہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: سڑک حادثے میں 4 ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details