اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاوں کا اولین فلائی اوور پل معین الدین چشتی تعصب کا شکار - مالیگاوں میں جونا آگرہ روڈ پر

مالیگاوں میں جونا آگرہ روڈ پر نئے بس اسٹینڈ کے قریب زیر تعمیر شہر کا اولین فلائی اوور بنام' معین الدین چشتی 'سیاسی مفادات اور تعصب کا شکار ہے۔

مالیگاوں کا اولین فلائی اوور پل معین الدین چشتی تعصب کا شکار

By

Published : Oct 30, 2019, 10:42 PM IST

مالیگاوں میں اولین فلائی اوور پل معین الدین چشتی پل کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ کو منظوری مل گئی ہے۔ اس پل کی لمبائی پانچ سو میٹر ، میعاد دو برس اور خرچ اکیس کروڑ روپیے بتائے جارہے ہیں۔ لیکن پل گزشتہ ڈھائی برسوں سے زیر تعمیر ہے۔

گزشتہ پارلیمنٹ انتخابات کے وقت پل کا افتتاح عمل میں آ یا تھا۔ بعد ازاں اسمبلی الیکشن کے وقت ٹھیکداری پر بد عنوانی کی وجہ سے روک لگا دیا گیا۔ اب کارپوریشن الیکشن کے ڈھائی برس باقی ہیں اور پھر سے پل ایک بحث کا مدعا ہے۔

ویڈیو : مالیگاوں کا اولین فلائی اوور پل معین الدین چشتی تعصب کا شکار

معین الدین چشتی کے نام پر بنائے جا رہے فلائی اوور پل شہر کی سب سے اہم شاہراہ جونا آگرہ روڈ پر ہونے کی وجہ سے عوام کیلیے درد سر بن گیا ہے۔ جس پر بے انتہا ٹریفک اور روڈ کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے روزآنہ حادثات ہو رہے ہیں۔
اب تک کئی لوگوں کی اموات بھی اس پل کے قریب ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں : 'مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کی حکومت بنے گی'

اس پل کی غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ اس پل کی تعمیر کو دیکھ کر ایک انجینیئر بآسانی کام کے غیر معیاری تعمیر کا اندازہ لگا سکتا ہے۔

فی الحال بر سر اقتدار ایم ایل اے ایم آئی ایم سے ہے اور اپوزیشن میں کانگریس پارٹی ہے۔ تو کیا ایسے حالات میں ا س پل تعمیر مکمل ہوسکے گی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details